ہبلی:27/اگست (ایس اؤنیوز)شہر کے بی آرٹی ایس کاموں کولے کر عوام ہمیشہ اعتراض کرتے رہے ہیں اور کام کے لئے کھودے گئے گڑھوں کی وجہ سے روزانہ ایک نہ ایک حادثہ ہوتارہتاہے۔ بی آر ٹی ایس کاموں کی وجہ سے ایک اور واقعہ ہبلی کے اُنکل تالاب کے سامنے اسکوڈا کار شوروم کے قریب پیش آیا ہے ۔
بی آر ٹی ایس کاموں کو لے کر انکل تالاب پر کام جاری ہے،کام کے لئے کھودے گئے گڑھے میں چلتی ہوئی ایک کار اچانک گرجانے سے کار کو نقصان پہنچاہے لیکن کرشماتی طورپر کارڈرائیور اور کار کے مسافر جان سے عافیت پائے ہیں۔ کار نونگر کے مکین شری دھر کی بتائی گئی ہے ۔جو اپنے خاندان کے ساتھ ہبلی سے دھارواڑ سفر کررہے تھے تو یہ حادثہ پیش آیا ہے۔ کاموں کو لے کر جو غفلت اور بے توجہی برتی جارہی ہے اس کی وجہ سے ایسے واقعات وقوع پذیر ہورہے ہیں، عوام جان ہتھیلی پر لے کر سفر کرنا اور چلنا پڑ رہاہے، عوام نے متعلقہ محکمہ سے اس سلسلے میں فوری حفاظتی اقدامات کرنے کی مانگ کی ہے۔
